menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  میری ذمہ داری نہیں 

14 0
02.11.2025

میں نے تین بار کمشنر ملتان عامر کریم خان سے کہہ کر اپنے گھر کی طرف آنے والی سڑک چاہ حافظ والا روڈ کو ویسٹ مینجمنٹ والوں سے صاف کرایا،جہاں صاف ستھرا پنجاب کے ڈرم بھی رکھے ہوئے ہیں، مگر اِس کے باوجود لوگ کوڑا جگہ جگہ پھینک جاتے ہیں، دو روز پہلے انہوں نے کوڑے کو آگ لگائی ہوئی تھی، پہلے ہی سموگ کا دور دورہ ہے، اُس آگ سے اس میں اضافہ ہوتا ہے، میں اُن کے گھروں کے مکینوں سے ملا، پوچھا یہ آگ کس نے لگائی، کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں تھا، پھر میں نے پوچھا یہ جو کوڑا ڈرم سے باہر پھینکتے ہیں، سب نے کہا پتہ نہیں، میں نے کہا تو پھر اس کا کون ذمہ دار ہے، سب کا ایک ہی جواب تھا ہم نہیں،میں نے سوچا یہ کیسے لوگ ہیں، یا تو اپنے اردگرد سے ہر درجہ بے خبر ہیں یا پھر سچ بتانا نہیں چاہتے۔میں نے سوچا میں جو روزانہ فون کر کے کمشنر ملتان کو صفائی کی صورتحال بارے بتاتا ہوں تو اس کا فائدہ کیا ہے۔روزانہ وہ میری بات سن کر آگے حکم جاری کرتے ہیں،حالانکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ ویسے بھی صفائی کرتا رہتا ہے تاہم اُن کے کہنے پر صفائی ذرا زیادہ ہی اچھی ہو جاتی ہے، مگر کتنے گھنٹوں کے لئے، وہ جاتے ہیں تو گندگی پھیلانے والے آ جاتے ہیں۔ وہ اسی شدت سے کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکتے ہیں، جس شدت سے صفائی والے صاف کر کے گئے ہوتے ہیں۔مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں تو انہوں نے جہاں اور بہت سے روایتی کام کئے وہاں صاف ستھرا پنجاب کی مہم بھی شروع کرائی،لیکن یوں لگتا ہے ہمارے عوام صاف ستھرا ماحول چاہتے ہی نہیں،کسی مہذب ملک میں کوڑا منظور شدہ ڈرم کی بجائے دوسری جگہ پھینکنا ایک سنگین جرم ہے، ویسے بھی اسے معاشرتی طور پر........

© Daily Pakistan (Urdu)