menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پولیس خونی کھیل روکنے میں ناکام کیوں؟

12 0
27.10.2025

صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کا سلسلہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے جس سے ایک نہتے شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔ڈور سے ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔تھانہ نوانکوٹ کے علاقہ میں مزنگ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار یوسف گلے پر ڈور پھرنے سے ہلاک ہو گیا۔ ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ اے ایس آئی محسن ارشاد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیا۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق21 سالہ یوسف گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا،پولیس کو جب اطلاع ملی تو ہسپتال میں یوسف جاں بحق ہو چکا تھا۔مقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔ مزنگ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گلے پر ڈور پھر گئی،اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں دم توڑ گیا۔گزشتہ کئی سالوں سے اس خونی کھیل کو روکنے کے لیے ہلاکتوں کے مقدمات قتل کی دفعات 302کے تحت درج کیے جاتے رہے تاہم ایک عرصہ کے بعد پہلی بار یہ مقدمہ معمولی دفعات 322جوکہ اتفاقیہ حادثے کی دفعات ہیں اس کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ایسا کیوں کیا گیااس کا جواب تو پولیس آفیسرز ہی دے سکتے ہیں۔ پتنگ بازی کے دوران متعدد شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے کے واقعات سامنے آنے کے باوجود پولیس اس خونی کھیل کو مکمل طور پر جڑ سے ختم کرنے میں ناکا م دیکھائی دیتی ہے تاہم آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔........

© Daily Pakistan (Urdu)