خاتون کوچھیڑ چھاڑ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار
سرگودھا میں دوران سفر گاڑی میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کر نے پر ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا چک سیداں پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات حضور پور بھیرہ کے پولیس اہلکار عدیل احمد نے دوران سفر گاڑی میں بچے کو گود میں لئے انگلی سیٹ پر بیٹھی ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں جس کی عفت میں خلل ڈالنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس پر سرگودھا کے ڈی پی او صہیب احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کے اہلکار حضور پور بھیرہ کے عدیل احمد کھوکھر کو تھانہ مرید کے پولیس ن کے ہاتھوں گرفتار کر واکرسب انسپکٹر مشتاق شاہ مدعیت میں زیر دفعہ 354 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔جس میں ملوث ملزم کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔واضح رہے خواتین کو ہراساں کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ہم آئے روز میڈیا پر پاکستان بھر میں راہ چلتی، بس میں سفر کرتی، کسی کام کے لیے مارکیٹ جانے والی یا پھر ملازمت کے لیے دفتر جانے والی خاتون کے ساتھ کسی نہ کسی نامناسب واقعے کی رپورٹ پڑھتے یا دیکھتے ہیں اور بدقسمتی سے یہ ہمارا ’معمول‘ بنتا جارہا ہے۔میڈیا پر چلنے والی رپورٹس اگرچہ ملک کی مجموعی صورت حال کا تعین نہیں کرتیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ رپورٹ ہونے والے واقعات اصل میں پیش آنے والے واقعات سے انتہائی کم ہوتے ہیں۔اکثر........





















Toi Staff
Penny S. Tee
Sabine Sterk
Gideon Levy
John Nosta
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
Daniel Orenstein