menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  کشمیریوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک

11 0
yesterday

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے کشمیری عوام پر منظم انداز میں مظالم ڈھانے اوران کا استحصال کرنے پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے اسے جدید دور کی غلامی قراردیاہے۔ غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور نگراں اداروں نے حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی بھارتی کوششوں کے تحت جبری گمشدگیوں، تشدد اور نظربندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی فورسز نے کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد کو ادارہ جاتی شکل دے دی ہے جو جدیددور کی غلامی کا گھناؤنا چہرہ ہے۔ آبادی کے تناسب میں تبدیلیاں، جائیدادوں پر قبضے اور اختلاف رائے کو خاموش کرنے جیسے بھارتی اقدامات کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو مٹاناہے۔ تاہم کشمیری عوام بھارتی غلامی سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انسانی حقوق کے علمبرداروں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ عالمی ادارے کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کرے جن میں کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ کشمیریوں کو دبانے کی بھارت کی حکمت عملی ناکام ہو گی۔ انہوں نے کشمیریوں کو غلام بنانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مزاحمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی آج کی مصروفیات سامنے آگئیں

بھارت برطانوی سامراج سے........

© Daily Pakistan (Urdu)