menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

سید علی ہجویریؒ کے ہزار سال

16 0
25.08.2025


میں ابھی ابھی سید علی ہجویریؒ (المعروف داتا گنج بخش) کی تصنیف ’’کشف المحجوب‘‘کی اشاعت (یا تکمیل) کے ہزار سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی ایک تقریب سے واپس آیا ہوں۔اس کا اہتمام محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے بالغ نظر سیکرٹری ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ایکس سروس مین سوسائٹی اور میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔ برادرم واصف ناگی اس کے روحِ رواں تھے۔ پاکستان کے ایک انتہائی ممتاز محقق اور شاعر جناب افتخار عارف کلیدی مقرر تھے جبکہ وزرائے محترم شافع حسین، بلال یاسین اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سٹیج کی رونق کو دوبالا کر رہے تھے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی اور صاحب ِ حال بابا یحییٰ، ممتاز شاعر تنویر تابش، خواجہ قطب الدین فریدی، حماد غزنوی، مولانا حافظ ظفر اللہ شفیق، ڈاکٹر سرور نقشبندی، ضیاء الحق نقشبندی بھی مرکز ِ نگاہ تھے۔ فارسی اور اردو کی ممتاز شاعرہ اور استاد ڈاکٹر زرین فضاء کو معطر کیے ہوئے تھیں۔ جناب افتخار عارف نے ’’کشف المحجوب‘‘ کی ہزار سالہ داستان چند لمحات کے کوزے میں بند کر دی۔ سید علی ہجویریؒ سلطان محمود غزنوی کے زمانے میں نمایاں ہوئے، کئی ممالک کی سیر کرتے لاہور پہنچے، اور اسی کو مسکن بنا لیا۔ یہیں ’’کشف المحجوب‘‘ لکھی اور لاہور ہی کی مٹی اوڑھ کر ابدی نیند سو گئے۔ سید صاحب کی اِس کتاب کا شمار اسلامی تصوف کی انتہائی اہم کتابوں میں ہوتا ہے۔ افتخار عارف بتا رہے تھے کہ اس کی فارسی اتنی سادہ اور سلیس ہے کہ ایک ہزار سال گذرنے کے باوجود اس کا لطف کم نہیں ہو پایا۔ اس کتاب کے کئی قلمی نسخے دنیا کے مختلف ممالک کی لائبریریوں میں محفوظ ہیں۔ کئی زبانوں میں اس کے تراجم ہو چکے، اردو میں بھی کئی صاحبانِ علم نے یہ مشق فرمائی۔ ابو الحسنات، سید محمد احمد........

© Daily Pakistan (Urdu)