menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  میاں اظہرایک باوقار سیاستدان

9 0
31.07.2025

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اقتدار کے شور و غوغا سے دور، مگر اصولوں کی شمع روشن کیے قوم کی رہنمائی کرتی رہتی ہیں۔ میاں محمد اظہر ایسے ہی ایک نیک نام، شریف النفس، اور نظریاتی سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔ وہ نہ صرف ایک سیاسی رہنماء بلکہ ایک مہذب، متوازن اور بردبار شخصیت کے مالک تھے۔ اْن کی سیاست میں وضع داری، شرافت، اعتدال اور حب الوطنی نمایاں صفات تھیں۔میاں اظہر کا تعلق لاہور کے ایک معروف کاروباری اور بااثر خاندان سے تھا۔ تعلیم یافتہ اور صاحب مطالعہ ہونے کے ساتھ ساتھ اْن کے اندر سیاسی شعور بھی بہت گہرا تھا۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز بلدیاتی سیاست سے کیا اور بہت جلد اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر قومی سیاست میں جگہ بنائی۔ وہ لاہور کے میئر بھی رہے اور بعدازاں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب جیسے اہم عہدوں پر فائز ہوئے۔1997ء میں انہیں گورنر پنجاب مقرر کیا گیا۔ اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔ گورنری کے دوران اْنہوں نے سیاسی،انتظامی اور تعلیمی سطح پر متعدد اصلاحات متعارف کروائیں۔ اْن کی شخصیت میں غیرجانبداری اور عوامی خدمت کا جذبہ غالب رہا۔ تاہم وقت کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے نظریاتی اختلافات نے جنم لیا اور اْنہوں نے راہیں جدا کر لیں۔جنرل پرویز مشرف کے اقتدار میں آنے کے........

© Daily Pakistan (Urdu)