menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  حافظ عبدالکریم قیادت کا درخشاں ستارہ

8 0
24.07.2025

پاکستان کی دینی، علمی اور سیاسی تاریخ میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو نہ صرف اپنے علم و فضل، کردار و تقویٰ اور خدمات کے سبب قابل تقلید بن جاتی ہیں بلکہ وہ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ایسی کامیابیاں حاصل کرتی ہیں جو قوم و ملت کے لیے سرمایہ افتخار بن جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ممتاز مذہبی اور سیاسی شخصیت کا نام ہے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم جنہوں نے نہ صرف دینی تعلیمات کو عام کیا بلکہ ملکی سیاست اور پارلیمانی نظام میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا تعلق جنوبی پنجاب کے مردم خیز شہر ڈیرہ غازی خان سے ہے، جہاں آپ 1960ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اسی شہر میں حاصل کی اور قرآن مجید کو حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی ابتدائی زندگی ہی سے علم دین سے محبت، عبادت میں شوق اور اسلامی اقدار سے وابستگی ان کی شخصیت کا حصہ تھی۔ اسی جذبے نے انہیں اعلیٰ دینی تعلیم کی طرف راغب کیا۔علم کی پیاس انہیں سرزمین حرمین لے گئی جہاں انہوں نے اسلامی دنیا کے ایک عظیم اور قدیم ادارے جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ میں داخلہ لیا۔ وہاں سے انہوں نے علومِ دینیہ میں سند فراغت حاصل کی۔ ان کی علمی جستجو اور مطالعے کا ذوق صرف مدارس اور جامعات تک محدود نہ رہا بلکہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بھی قدم رکھا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تحقیق و تنقید، استدلال و استنباط اور فقہی بصیرت آج بھی علمی حلقوں میں قابل قدر سمجھی جاتی ہے۔علم اور بصیرت کے ساتھ جب قائدانہ صلاحیتیں بھی کسی شخصیت میں موجود ہوں تو وہ تنظیمی میدان میں بھی اپنی مثال آپ بن جاتی ہے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنی دینی اور علمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی صلاحیتوں کو بھی ابھارا۔ ان کا عملی سفر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پلیٹ فارم سے شروع ہوا پہلے وہ........

© Daily Pakistan (Urdu)