پاکستان میں سب سستا ہے موجاں کرو موجاں
وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی حکومت اور مریم نواز شریف کی پنجاب حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ مہنگائی ختم ہو چکی ہے ہر چیز سستی ہو چکی ہے۔مہنگائی نام کی کوئی چیز اب پاکستان میں وجود نہیں رکھتی،سمجھ نہیں آتی ان حکمرانوں کو پاکستان کی کون سی شکل دکھائی جاتی ہے، کون سا نرخنامہ دکھایا جاتا ہے۔ایک زمانے میں،بلکہ ایوب خان کے زمانے میں یہ سنا تھا کہ ایوب خان کو ایک خصوصی اخبار چھاپ کے پیش کیا جاتا تھا تاکہ ”سب اچھا ہے۔ہرا ہرا ہے“کی تصویر ان کو دکھائی جا سکے۔ آج کل ”ہرا ہرا“ حکمرانوں کو دکھانے کا یہ کام ہمارے ”ٹک ٹاکر، سینئر اخبار نویس، سینئر اینکرز“ بہت اچھی طرح انجام دے رہے ہیں۔لہٰذا کوئی خصوصی اخبار چھاپنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے گزشتہ ماہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔ یکم جولائی سے نیا سال شروع ہوا تو اُمید تھی کہ حکومت کے دعوؤں کے مطابق جب سب ٹیکس فری ہے اور اس دفعہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا لہٰذا کسی چیز کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا، لیکن ایک چیز ایسی ہے، جس کی قیمت حکومت ہر 15دن بعد تبدیل کر دیتی ہے اور وہ ہے پٹرول اور ڈیزل۔ حکومت نے یکم جون، 30جون، 5جولائی،15جولائی، 31جولائی کو تیل کی قیمتیں بڑھائیں نتیجہ یہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ دو ماہ میں 18روپے 52پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29روپے 71 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پٹرول جو 15جون کو 253 روپے 63پیسے فی لیٹر اور ڈیزل جو 254روپے 64پیسے تھا اب 272روپے 15پیسے اور ڈیزل 284روپے 35پیسے کا ہو چکا ہے۔یہ وہ اضافہ........
© Daily Pakistan (Urdu)
