menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  لارڈز کرکٹ ٹیسٹ، بھارتی اور انگلستانی ٹیم کا موازنہ!

12 1
18.07.2025

موضوعات کی کمی نہیں، اردگرد درجنوں مسائل ایسے ہیں جن کے حوالے سے اظہار خیال کیا جا سکتا ہے،تاہم میں نے انگلستان کی لارڈز گراؤنڈ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ میچ دیکھا کہ ناسازی طبع کے باعث گھر پر کام کرنے پر مجبور ہو گیا تھا بڑا ہی دلچسپ اور اعصاب شکن میچ ہوا، جس نے شائقین کی توجہ بھی مکمل طور پر مبذول رکھی، بالآخر اعصابی کشمکش انگلینڈ کے حق میں اختتام پذیر ہوئی اور یہ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر انگلینڈ کو تین میچوں میں دو، ایک کی برتری حاصل ہو گئی اور ابھی دو ٹیسٹ باقی ہیں، میں نے عرض کیا کہ موضوعات بہت ہیں، تاہم کرکٹ طالب علمی کے دور ہی سے میری دلچسپی کا باعث رہی، اس لئے اس ٹیسٹ کے حوالے سے کچھ ذکر کرلوں تو بہتر ہوگا۔

لاہورچڑیاگھر کا انتظام دوبارہ محکمے نے خود سنبھال لیا

ان دنوں دنیاء کرکٹ میں ٹیسٹ میچ سیریز کا سیلاب سا آیا ہوا ہے،جنوبی افریقہ زمبابوے کے دورے پر ہے، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز سے جیت چکی۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی سیریز ہو گئی تھی اور بھارت انگلینڈ میں ہے، یوں ہر طرف کرکٹ ہی کرکٹ ہے لیکن ہمارے ملک کی ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے کہیں نام نہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ ٹی 20پر ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ ہمارے لئے کرکٹ ہی نہیں، یوں بھی ہماری کرکٹ کا انتظام اب جن ہاتھوں میں ہے، وہ سب اوپر سے لے کر نیچے تک یا تو اپنی ماہانہ آمدنی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں یا پھر اس سازش میں مصروف ہیں کہ بابراعظم سے موسوم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل پورے گروپ کو کم از کم پاکستان کرکٹ سے ضرور باہر کر دیا جائے۔ یہ کھلاڑی چاہیں تو لیگ کرکٹ کے این او سی کے لئے ترلے منتیں کرتے پائے جائیں یا پھر اپنا ٹھکانہ بدل لیں اور کسی دوسرے ملک کی پیشکش قبول کرلیں، میرے ملک میں مفادات کا کھیل ہر سو ہے تو کرکٹ کیسے مبرا ہو سکتی ہے، میں اپنے شوق اور قیام پاکستان سے اب تک کرکٹ دیکھنے اور حالات کا مشاہدہ کرنے کی بناء پر بڑے دکھ سے کہتا ہوں کہ........

© Daily Pakistan (Urdu)