لاہور ٹریفک پولیس کا ایک اور اچھا اقدام
لاہور ٹریفک پولیس اسوقت شفافیت کے لیے متحرک نظر آتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹریفک پولیس کو باڈی کیمرے لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اب تک مجموعی طور پر تقریبا 400 باڈی کیمرے وارڈنز کی وردی کے ساتھ منسلک کر دیئے گئے ہیں جبکہ ڈی آئی جی اطہر وحید کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رھے گا۔باڈی کیمرے لگانے کا مقصد ڈیوٹی کے دوران چالان کرتے ھوئے مکمل ثبوت رکھنا ھے۔ دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں ان کیمروں کی ویڈیو مددگار ثابت ھوگی۔ باڈی کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر احتجاج، جلوس اور دیگر مسائل کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ھے۔ وردی سے منسلک کیمرے سڑک پر ھونے والے کسی بھی واقعے اور جرائم کے خلاف ثبوت میں معاون و مددگار ثابت ھونگے۔یونیفارم سے منسلک کیمروں کی مدد سے ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی پوزیشن کے بارہ میں بھی فوری آگاہی ملے گی۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یونیفارم سے منسلک یہ کیمرے انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گے۔ یونیفارم پر کیمرے لگانے کے عمل کو چند اہلکاروں نے مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پولیس اور عوام دونوں کا رویہ........
© Daily Pakistan (Urdu)
