پی ٹی آئی کی پِیں بول گئی
ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ہی نہیں، حراستی پارٹی میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے۔ تبھی تو شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسیر قیادت نے مذاکرات کا خط لکھ دیا ہے اور عمران خان کی بدقسمتی دیکھئے کہ پارلیمانی پارٹی نے ان کی ہاں لئے بغیر مذاکرات کی حامی بھر لی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر پی ٹی آئی نے مزاحمت نما مفاہمت کی طرف قدم بڑھایا ہے، یعنی عمران خان کو بچالیا گیا ہے تاکہ کل کو اگر مذاکرات کی دال نہ گل سکے تو عمران خان دوبارہ سے اپنا ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے مذاکرات سے منع کر سکیں اور پی ٹی آئی کو ایک بیانیہ مل سکے کہ عمران خان نے تو مذاکرات کا کہا ہی نہیں تھا۔ یہ تو اسیر قائدین کا آئیڈیا تھا جو ناکام ہو گیا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟پی ٹی آئی ایسی ہی چالاکیاں دکھاتی ہوئی ایک ایسی سیاسی کھائی کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں سے بچ جانے والوں کو سوائے بلاول بھٹو کے کوئی نکال کر نہیں لا سکے گا۔ پی ٹی آئی دوبارہ سے سکڑ کر پیپلز پارٹی بننے کی تیاری میں ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ ایک زرداری سب پر بھاری کی عملی مثال ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے بچے کھچے اثاثے کو بھی سنبھالے رکھا اور پی ٹی آئی کی شکل میں ایک تجربہ کرکے بھی دیکھ لیا کہ آیا پنجاب میں نون لیگ کو زک پہنچائی جا سکتی ہے یا نہیں؟دوسری جانب اندرون سندھ پر ابھی تک پیپلز پارٹی کی کمانڈ ہے........
© Daily Pakistan (Urdu)
