عطیات خون،سیف سٹی، پولیس اور احسن یونس
مہذب ملکوں میں پولیس ایک محافظ،مددگار اور دوست فورسکے طور پر پہچانی جاتی ہے،ان ملکوں میں آپ کسی بھی پریشانی اورایمرجنسی میں پولیس کے نمبر پر کال کریں تو وہ الٰہ دین کے جن کی طرح منٹوں سیکنڈوں میں آپ کے پاس موجود ہوتی ہے،بہت عرصہ قبل پاکستان میں ریڈیو ٹی وی پرپولیس کی پروموشن کے لئے ایک نغمہ پیش کیا جاتا تھا، ”پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی،کریں دل سے اس کی مدد آپ بھی“مگر اصل صورتحال یہ تھی کہ، پولیس عوام کی مدد کرتی تھی نہ عوام پولیس کی مدد کو تیار ہوتے تھے،بدقسمتی سے پاکستان اور خصوصی طور پر پنجاب پولیس کا نام اور کام ہمیشہ منفی طور پر ہی سامنے آتا ہے، اربوں کھربوں روپے کے فنڈز سے پولیس تھانے اور دوسری عمارتیں توخوبصورت بن گئی ہیں،کالی وردیاں بھی سبزہو گئیں، مگر ان تھانوں اور بلڈنگوں کے اکثرمکینو ں کے مزاج نہ بدلے،مگر پچھلے کچھ عرصے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے کمال کر دیاہے اور پولیس بارے منفی تاثر کو کافی،بلکہ حیرانگی کی حد تک بدلنے کی کوشش کی ہے مجھے پتہ چلا کہ اس اتھارٹی کے ایک ادارے ون فائیو نے ضرور ت مند افراد اور مریضوں ں کو خون کی فراہمی تک شروع کر دی ہے،مجھے اِس بات پر یقین ہی نہیں آ رہا تھا، مگر تحقیق پر نہ صرف اس کی تصدیق ہوئی،بلکہ معلوم ہوا کہ یہ اچھا کام ایک عوام دوست پولیس افسر ڈی آئی جی احسن یونس کی محنت اور لگن سے ہو رہا ہے، احسن یونس نے جس جس شہر اور علاقے میں سروس کی عوام کو ریلیف ملا، جبکہ کرپٹ اور نا اہل پولیس اہلکار پریشان ہوئے،اب وہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سربراہ ہیں،ان کی قیادت میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ایک ماڈل ادارہ بن چکا ہے،جو نہ صرف پنجاب، بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک رول ماڈل ہے،شفاف قیادت، ٹیکنالوجی سے رغبت،اور عوامی خدمت کے جذبے نے پولیس کے اس ادارے کو........
© Daily Pakistan (Urdu)
