menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  پنجاب میں کرپشن، مریم نواز کا ایکشن

12 0
23.05.2025

میں کئی دِنوں سے سوچ رہا تھا ”بدل رہا ہے پنجاب“ کا جو نعرہ دیا گیا ہے کیا اُس میں کرپشن میں کمی کے حوالے سے بھی کسی کامیابی کا ذکر ہے۔کل اِس کا جواب مل گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے حوالے سے صوبے کے کمشنروں کے ساتھ جو پانچ گھنٹے میٹنگ کی اُس میں اس حقیقت کو تسلیم کر لیا کہ کرپشن میں کمی کے حوالے سے کوئی بہتری نہیں آئی۔انہوں نے یہ بھی کہا میرے ہوتے ہوئے کرپشن ختم نہ ہونا، تکلیف دہ بات ہے۔یہ اعلان بھی کیا کہ کرپشن کے خلاف اب بڑا کریک ڈاؤن ہو گا۔ اللہ خیر کرے ماضی میں ایسے دعوے حکمرانوں کیلئے مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں، کیونکہ کرپشن اب ایک ناسور ہے جو نظام کی جڑوں میں سرایت کر چکا ہے۔ایک عرصہ ہوا اب میں نے کسی کمشنر، کسی ڈپٹی کمشنر، کسی ڈی پی او یا آر پی او کی زبان سے یہ نہیں سنا محکموں میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،کسی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔یوں لگتا ہے اسے ناگزیر برائی سمجھ کر قبول کر لیا گیا ہے۔اس سے افسروں کی تو موجیں ہو گئی ہیں،لیکن عوام ایک عذاب میں مبتلا ہیں۔ہر ضلع میں رجسٹری برانچ ہی کو لے لیں، کروڑوں روپے کی کرپشن روزانہ ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کی عین ناک کے نیچے رجسٹرار دونوں ہاتھ سے دولت لوٹتا ہے اُسے کسی بات کی پرواہ یا ڈر نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے پنجاب کا محکمہ انٹی کرپشن بھی اس طرف کا رُخ نہیں کرتا، کیونکہ اس کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی نیچے سے اوپر تک تقسیم ہوتی ہے۔گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے لئے ڈپٹی کمشنروں اور کمشنروں نے ریونیو کچہریاں لگانا........

© Daily Pakistan (Urdu)