حکومت کو جہاں ضرورت پڑتی ہے وہ میڈیا کو دباتی ہے، خرم دستگیر
ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ " حکومت کو جہاں ضرورت پڑتی ہے وہ میڈیا کو دباتی ہے"کیونکہ حکومت صرف تعریف پسند کرتی ہے تنقید نہیں اس لیے میڈیا کو چاہیے کہ حکومت کی پسند اور نا پسند کا خیال رکھے جبکہ میڈیا اپنی ضروریات اور مسائل سے حکومت کو آگاہ کر سکتا ہے تاکہ اْنہیں حل کیا جائے جبکہ حکومت میڈیا کی اکثریت کے مسائل خود آپ ہی حل کرتی رہتی ہے اور میڈیا اسے انکار بھی نہیں کرسکتا جبکہ حکومت اپنے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی خوشحال دیکھنا چاہتی ہے جبکہ میڈیا کا ایک بڑا حصہ خاصہ خوشحال بھی ہو چکا ہے تاہم اسے ایک حد تک ہی خوشحال بنایا جا سکتا ہے اس لیے میڈیا کوبھی زیادہ لالچ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور چادر دیکھ کر ہی پاؤں پھیلانا چاہیے جبکہ حکومت نے پہلے ہی اس چادر کو کافی لمبائی اور چوڑائی دے رکھی ہے جبکہ حکومت کا اصل مدعا خدمت ہے چنانچہ حکومت اور میڈیا گاڑی کے دو پہیے ہیں اور دونوں کو اپنی رفتار سے چلتے رہنا چاہیے۔ آپ اگلے روز ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے رہے تھے۔
© Daily Pakistan (Urdu)
