انور شعور
کوئی سواد نہیں آہ زندگی کے لئے
ترستی رہتی ہے خلقِ خدا خوشی کے لئے
اذیّتوں میں بھی آسودگی کرے محسوس
یہ خوش دلی ہے بڑی بات آدمی کے لئے
ہمیشہ کیسے رہے نعمتِ نشاط نصیب
عطا ہوئی ہے یہ دولت کبھی کبھی کے لئے
ہر ایک شے نہیں ہوتی ہر ایک کو حاصل
کوئی کسی کے لئے ہے، کوئی کسی کے لئے
مکان بند ہے، ظلمت ہو کس طرح کافور
دریچے کھول دیئے جائیں روشنی کے لئے
اُٹھو اُٹھو کہ ضروری ہے ظالموں کے خلاف
جہاد، عافیت و امن و آشتی کے لئے
ہمیں لبوں پہ تبسم سجائے رکھنا ہے
یہ ساعتیں ہیں بھلا آنکھ میں نمی کے لئے
شعورؔ! عید اکارت کرو نہ فکروں میں
ملا ہے آج کا ہر لمحہ عید ہی کے لئے
کابینہ کا کیمپ ڈیوڈ کا دورہ خراب موسم کے باعث مؤخر، ٹرمپ
کابینہ کا کیمپ ڈیوڈ کا دورہ خراب موسم کے باعث مؤخر، ٹرمپ
فیلڈ مارشل، ایئر اور نیول چیف کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
فیلڈ مارشل، ایئر اور نیول چیف کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
صدر اور وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اطاعت الہٰی، صبر، وفا، اخلاص اور ایثار کا درس دیتی ہے۔
صدر اور وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اطاعت الہٰی، صبر، وفا، اخلاص اور ایثار کا درس دیتی ہے۔
رواں سال کتنے افراد نےفریضہ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
رواں سال کتنے افراد نےفریضہ حج........
