menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

سکندر حمید لودھی

13 0
06.10.2025

آسٹریلیا میں نئے ہائی کمشنرانجینئر عرفان شوکت (CANABRA) کینبرامیں اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں جب کہ ان کے پیش رو زاہد حفیظ انڈونیشیا میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں ،پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان دو طرفہ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز 1948 سے ہوا جو اب تک جاری ہے تاہم دونوں ممالک میں تجارتی حجم اتنا قابل ذکر نہیں ہےجتنا ہونا چاہیے۔پاکستان کےآسٹریلیا میںپہلے ہائی کمشنریوسف عبداللہ صاحب، اسلم خٹک صاحب ، بابر امین صاحب اور زاہد حفیظ صاحب تعینات رہے ہیں۔انجینئر عرفان شوکت بنیادی طور پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)لاہور کے الیکٹریکل انجینئر (93۔1989)ہیں، اس کے بعد وہ فارن سروس کا حصہ بنے اور انڈیا،سعودی عرب،نیوزی لینڈ، واشنگٹن ڈی سی وغیرہ میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔آسٹریلیا آمد پر قونصل جنرل قمر زمان صاحب نے ان کا استقبال کیا انھیں پاکستان آسٹریلیا کے موجودہ سفارتی ،کاروباری اور سماجی شعبوں میں تعلقات اور معاملات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور اس اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اضافے کے ساتھ تعلیم ،تجارت ،سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی نئی حکمت عملی پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔نئے ہائی کمشنردو طرفہ تجارت میں اضافے اور تعلیم ،تجارت زراعت ،ٹیکنالوجی ،ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں مزید........

© Daily Jang