مظہر برلاس
اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی سب سےبڑی تنظیم’’ اپنا‘‘ ہے۔ پاکستانی ڈاکٹروں پر مشتمل اس تنظیم سے وابستہ افراد امریکی ریاستوں کے علاوہ کینیڈا کی کئی ریاستوں میں مقیم ہیں، خدمت کے جذبے سے سرشار پاکستانی ڈاکٹروں نے وہاں کے لوگوں کی بہت خدمت کی ہے، اسی خدمت میں کئی ڈاکٹرز بہت نامور ہوئے، کئی ڈاکٹروں نے بہت شہرت کمائی۔ ’’ اپنا‘‘ ایک ایسی تنظیم ہے جو ان ڈاکٹروں کو جوڑ کے رکھتی ہے اور انہیں ہر لمحہ احساس دلاتی ہے کہ ان کا خمیر پاکستان کی دھرتی سے اٹھا ،’’ اپنا‘‘ سے وابستہ ڈاکٹرز پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں، اس تنظیم نے پاکستان کا نام روشن کر رکھا ہے، ’’ اپنا‘‘ میں جمہوریت کا احساس برقرار رہتا ہے، اسی لئے’’اپنا‘‘سے وابستہ ڈاکٹرز ہر سال نیا صدر منتخب کرتے ہیں۔ اس سال’’ اپنا‘‘کے نو منتخب صدر ڈاکٹر آفتاب احمد خان بڑے پر عزم ہیں، انہوں نے اپنی ترجیحات کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔’’اپنا‘‘کے نو منتخب صدر ڈاکٹر آفتاب احمد خان کا تعلق سرگودھا میں بسنے والے پٹھانوں کے ترین گھرانے سے ہے، ان کے والد محمد حنیف خان ترین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے، یہ لوگ 1947ءمیں ہجرت کر کے سرگودھا آئے، محمد حنیف خان ترین نے 1947ءمیں علیگڑھ یونیورسٹی انجینئرنگ کالج سے سول انجینئرنگ کی، انہوں نے 1948ءمیں بطور ایس ڈی او ایریگیشن سرگودھا کے طور پر وطن کی خدمات کا آغاز کیا پھر 1960ءمیں تربیلا اور منگلا ڈیم کے لئے کام کرتے رہے، اسکے علاوہ انہوں نے NC، نیسپاک اور CDA کیلئے بھی خدمات انجام دیں، جب ہمارا دارالحکومت کراچی سے اسلام آباد منتقل ہوا تو اسلام آباد کے قیام میں بھی حنیف ترین نے بھر پور حصہ لیا، وہ سول انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ زراعت کے بھی ماہر تھے، انہوں نے جہاں بطور انجینئر قومی خدمات انجام دیں وہاں بطور زرعی ماہر کے زراعت میں بھی بھرپور خدمات انجام دیں۔ محمد حنیف خان ترین کے صاحبزادے اور’’اپنا‘‘کے نو منتخب صدر ڈاکٹر آفتاب احمد خان 35 سال قبل شکاگو امریکہ آئے تھے، اس........
© Daily Jang
