menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈاکٹر فر قان حمید

14 1
07.08.2025

تاریخ کے بعض لمحات ایسے ہوتے ہیں جو قوموں کی قسمت کا رخ موڑ دیتے ہیں۔ تین ماہ پہلےسات مئی دو ہزار پچیس کا دن بھی ایسا ہی ایک تاریخی دن بن گیا جس نے پاکستان کو نہ صرف جنوبی ایشیا کی سیاسی و عسکری بساط پر ایک فیصلہ کن قوت کے طور پر منوایا بلکہ دنیا بھر میں اس کے امیج کو اُس مقام پر پہنچا دیا جو ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کا خاصہ تھا۔ جب پاکستان کو نہ صرف ایک مضبوط معیشت بلکہ ایک مؤثر فوجی طاقت کے طور پر تسلیم کیا جاتا تھا۔7مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد عالمی منظرنامہ تیزی سے بدلا۔ ایک جانب بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت اپنی برتری کا دعویٰ کیا، تو دوسری جانب پاکستانی افواج نے زمینی اور فضائی محاذ پر جو جوابی کارروائیاں کیں، وہ نہ صرف حیران کن تھیں بلکہ عسکری دنیا کے ماہرین کیلئے ایک قابلِ مطالعہ مثال بھی بن گئیں۔امریکی دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو تسلیم کیا کہ اس مختصر جنگ میں پاکستان نے حیران کن طور پر سبقت حاصل کی۔ جریدےکے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ عددی برتری کے باعث بھارت کو فوقیت حاصل ہوگی، مگر نتائج اسکے برعکس نکلے۔ اس جنگ میں پاکستان کی پیشہ ورانہ عسکری حکمت عملی، انٹیلی جنس کی بروقت فراہمی اور ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال سامنے آیا۔گزشتہ دنوں برطانوی خبر رساں ایجنسی نے بھی پاکستان کی جانب سے 6بھارتی طیاروں کو گرانے پر مفصل رپورٹ جاری کی۔اس تنازعے کے........

© Daily Jang