پاک چین شراکت کے نئے امکانات روشن
پاک چین شراکت کے نئے امکانات روشن
وزیر اعظم شہباز شریف چین میں دورے کے دوران پاکستان کی ضرورت اور مفادات کو سامنے رکھ کر حکمت عملی سے پیشرفت کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چار روزہ دورہ چین ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کی معاشی اور سفارتی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان کو اپنی معیشت کے استحکام، صنعتی ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے قابلِ اعتماد شراکت داروں کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان اور چین نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت باہمی مفادات کا تحفظ کیا ہے اور دنیا کو ایک ایسے نظام سے روشناس کرایا ہے جو امن، تجارت اور مشترکہ خوشحالی سے عبارت ہے۔چین ہمیشہ پاکستان کا آزمودہ دوست رہا ہے، مگر اب دونوں ممالک کے تعلقات صرف سفارتی یا دفاعی تعاون تک محدود نہیں رہے بلکہ یہ ایک وسیع معاشی شراکت داری کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔پاکستان نے چین کے ساتھ شراکت داری کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ہانگژو میں وزیرِ اعظم کی مصروفیات اور مختلف معاہدوں پر دستخط اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاک چین تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی........
