menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پاکستان امتِ مسلمہ کا ...

10 0
21.09.2025

پاکستان سعودیہ اتحاد محض عسکری اور معاشی نہیں بلکہ روحانی بھی ہے۔ امتِ مسلمہ صدیوں سے بکھری ہوئی تھی۔ خلافت کے ٹوٹنے کے بعد امت مزید تقسیم ہوتی گئی۔ نوآبادیاتی طاقتوں نے اسے مزید کمزور کیا اور اندرونی اختلافات نے زخم دئیے۔ مگر آج پہلی بار مسلمانوں کو یہ یقین ہو رہا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ پاکستان نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ صرف اپنے وطن کا نہیں بلکہ امت کا بھی محافظ ہے۔ یہی وہ جذبہ ہے جو مسلمانوں کے دلوں کو جوڑ رہا ہے اور ان کے اندر امید کو زندہ کر رہا ہے۔
یہ لمحہ عوام کے لیے بھی بے حد جذباتی ہے۔ عرب دنیا کے عوام آج پاکستان کو اپنے محافظ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ فلسطین کے مظلوم، کشمیر کے مجبور، شام اور یمن کے بے بس عوام آج اپنی آنکھوں میں یہ یقین لیے بیٹھے ہیں کہ ایک طاقت ہے جو ان کے لیے کھڑی ہوگی۔ یہ طاقت نہ مغرب ہے نہ مشرق، یہ طاقت خود ان کے اپنے اندر سے ابھری ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جو صدیوں کے اندھیروں کو چیر کر آیا ہے ۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اس اتحاد میں فیصلہ کن ہے۔ انہوں نے اپنے اقدامات سے یہ واضح کیا ہے پاکستان کا دفاع محض اپنی سرحدوں کا نہیں بلکہ امت کی عزت اور بقا کا دفاع ہے ان کی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ اگر نیت صاف ہو اور اعتماد اللہ پر ہو تو کوئی دشمن سر نہیں اٹھا سکتا۔ ان کی شخصیت آج دنیا کے سامنے ایک مسلمان رہنما کے طور پر ابھری ہے۔ وہ رہنما جو اپنی فوج کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ پوری امت کو بھی نئی سمت دے رہا ہے۔
یہ لمحہ محض ایک معاہدے کا نہیں بلکہ ایک عہد کا ہے۔ ایک ایسا عہد جس میں امتِ مسلمہ اپنی بقا، اپنی عزت اور اپنے دفاع کے لیے کھڑی ہے۔ یہ آغاز ہے مگر اتنا مضبوط کہ آنے والی نسلیں جب اپنی تاریخ پڑھیں گی تو فخر سے کہیں گی کہ پاکستان نے اللہ کے فضل سے امت کا امین بننے کی ذمہ داری اٹھائی اور اسے پورے وقار کے ساتھ دنیا کے سامنے نبھایا۔ یہی پاکستان کی کامیابی ہے اور یہی امت کی فتح۔ یہی وہ لمحہ ہے جب دنیا نے مانا کہ تاریخ بدل گئی اور امت نے اپنی تقدیر کا نیا باب لکھ دیا۔یہ سب کچھ اللہ کے فضل کے بغیر ممکن نہ تھا جب دنیا یہ سمجھ رہی تھی کہ پاکستان اپنے داخلی بحرانوں، سیاسی انتشار اور معاشی مشکلات میں دب کر بکھر جائے گا، تب اللہ نے ایک ایسا قائد دیا جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت کو سہارا دیا یہ وہ لمحہ ہے جب تاریخ کے اوراق پلٹے اور امت نے اپنی تقدیر کا نیا باب لکھا۔ یہ لمحہ اعلان ہے کہ مسلمان کبھی مر نہیں سکتے، وہ ہر بار بکھرنے کے بعد اٹھ کھڑے ہوتے ہیں، اپنی طاقت سمیٹتے ہیں اور دشمنوں کو حیران کر دیتے ہیں۔
یہ اتحاد نہ صرف آج بلکہ آنے والے کل کی ضمانت ہے ۔ یہ وہ بیج ہے جو مستقبل میں ایک........

© Nawa-i-Waqt