menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پاکستان میں پیٹرول اتنا مہنگا کیوں؟

26 0
15.05.2026

جب بھی مشرقِ وسطیٰ میں جنگ، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی، یا عالمی سطح پر تیل کے بحران کی خبریں آتی ہیں تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں فوری بڑھ جاتی ہیں۔ حالیہ ایران امریکہ کشیدگی کے بعد بھی یہی ہوا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی عالمی منڈی میں تیل اتنا مہنگا ہوا جتنا پاکستان میں پیٹرول مہنگا کردیا گیا؟

حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت صرف عالمی خام تیل کی قیمت سے طے نہیں ہوتی بلکہ اس میں حکومتی ٹیکسز، پیٹرولیم لیوی، درآمدی اخراجات اور مختلف مارجنز شامل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں معمولی اضافہ بھی پاکستان میں عوام کیلئے بڑا معاشی جھٹکا بن جاتا ہے۔

ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں کیا شامل ہوتا ہے؟

مئی 2026 کے سرکاری و مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت تقریباً 415 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس قیمت کا بریک ڈاؤن کچھ یوں سمجھا جا سکتا ہے

یعنی اگر سادہ الفاظ میں کہا جائے تو تقریباً 415 روپے کے پیٹرول میں سے صرف 246 روپے اصل پیٹرول کی قیمت ہے جبکہ باقی رقم مختلف ٹیکسز، لیویز اور مارجنز پر مشتمل ہے۔

پیٹرولیم لیوی کیا ہوتی ہے؟

پیٹرولیم لیوی دراصل حکومت کی طرف سے لگایا گیا ایسا چارج ہے جو براہِ راست حکومتی خزانے میں جاتا ہے۔ یہ سیلز ٹیکس کی طرح نہیں بلکہ ایک مخصوص فی لیٹر رقم ہوتی ہے۔ اس وقت حکومت صرف پیٹرولیم لیوی کی مد میں........

© Mashriq