غلام احمد بلور کی عملی سیاست سے کنارہ کشی، پشاور میں اے این پی کا مستقبل کیا ہوگا؟
خیبر پختونخوا کی سیاست میں بعض نام محض شخصیات نہیں بلکہ ایک عہد کی علامت ہوتے ہیں، ان میں ایک نام حاجی غلام احمد بلور کا بھی ہے جن کا نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط سیاسی سفر نہ صرف پشاور بلکہ پورے صوبے کی سیاست پر اثر انداز رہا۔
صوبائی دارالحکومت پشاور کی سیاست میں بلور خاندان ایک مضبوط اور توانا حوالہ رہا ہے، یہ خاندان باچا خان اور ولی خان کی نظریاتی سیاست کا عملی چہرہ بن کر ابھرا، غلام احمد بلور نے کئی بار قومی اسمبلی کی نمائندگی کی، وفاقی وزارتوں پر فائز رہے اور سخت سیاسی مقابلوں میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔
اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پشاور شہر میں اے این پی کی جڑیں مضبوط کرنے میں بلور خاندان کا کردار کلیدی رہا، شہری نشستوں پر جہاں قوم پرست سیاست کو چیلنجز درپیش تھے وہیں غلام احمد بلور نے پارٹی کو ایک قابلِ ذکر سیاسی قوت بنائے رکھا۔
شہید بشیر بلور کی........
