menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

سیلاب کی تباہ کاریاںاور مشکلات

11 0
yesterday

قدرت کے کاموں میں کسے دخل ہوسکتا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے لاکھ تدابیر بھی اختیارکر لی جائیں ان پر قابو پانے کی کوششیں مشکلات کو نہ کم کر سکتی ہیں نہ ہی قابو پایا جا سکتا ہے البتہ مقدور بھر تدابیر سے صورتحال بہتر کرنے میں کچھ نہ کچھ مدد ضرور دی جا سکتی ہے صوبہ خیبر پختونخوا کے بعض بالائی علاقوں بونیر شانگلہ سوات باجوڑ مانسہرہ بٹگرام اور لوئر دیر میں گزشتہ روز بادل پھٹنے اور سیلاب امڈ آنے سے جو تباہی اور بربادی کے مناظر میڈیا پر سامنے آئے ہیں ان کے نتیجے میں جہاں درجنوں گھر ملیا میٹ ہوگئے کئی دیہات سیلاب کی نذر ہو گئے وہاں انسانی جانوں کو بھی نقصان پہنچا اور تادم تحریر 250 افراد کے جاں بحق ہونے متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے اور کئی افراد کے ملبے تلے دب جانے کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں باجوڑ کے متاثرین سیلاب کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے جانے والا ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں کو ا........

© Mashriq