menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ہم وقت کی زنبیل میں ہیروں کی طرح تھے

6 0
sunday

حیرت سے تک رہا ہے جہاں وفا مجھے خود ہم بھی ان میں شامل ہیں جو اپنے آپ کو حیرت و استعجاب سے دیکھ رہے ہیں اور اپنے آپ ہی کے لئے یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ایسی چنگاری بھی یارب اپنے کاخاکستر میں تھی زیادہ حیرت زدہ بھی مت ہویئے بلکہ ہم جس جانب اشارہ کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک خبر ہے جس میں جو انکشاف کیا گیا ہے اسی نے نہ صرف ہمیں بلکہ ہماری طرح لاتعداد پاکستانیوں کو بھی یقینا حیرت سے دو چار کر دیا ہوگا تعداد کے حوالے سے ہم لاکھوں یا کروڑوں کا صیغہ جان بوجھ کر استعمال نہیں کر رہے ہیں دراصل جس خبر کی جانب ہم نے توجہ دلانے کی کوشش کی ہے یقینا اسے لگ بھگ لاکھ ڈیڑھ لاکھ افراد نے تو پڑھ ہی لیا ہوگا اور ممکن ہے کسی سے سن بھی لیا ہو اور خبر یہ ہے کہ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے نادہندہ یا مقروض ہیں ۔۔ ہے نا حیرت کی بات؟ سبحان اللہ کیونکہ جس ملک کو ایک عرصہ تک ڈیفالٹ ہونے کے خطرات کا سامنا رہا ہے بلکہ جان بوجھ کر ایک طرح سے انتقام لینے کی خاطر ایسے اقدامات کئے گئے کہ ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے جان بوجھ کر دو چار کرایا گیا اور ایسی سخت شرائط پر آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا گیا کہ عوام کی چیخیں نکل پڑیں اور جس کے ”ثمرات”آج تک ہم بھگت رہے ہیں اس ملک کے آڈٹ حکام نے یہ کہہ کر پوری قوم کو ا نگشت بہ نداں کر دیا کہ پانچ ممالک ایسے ہیں جو پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے مقروض ہیں ان ممالک میں سری لنکا بنگلہ دیش عراق سوڈان اور گنی بسائوشامل ہیں آڈٹ حکام کی رپورٹ کے مطابق 40 سال گزرنے کے باوجود حکومت پاکستان ان پانچ ملکوں سے 20 کروڑ 45 لاکھ ڈالرواپس لینے میں ناکام رہا ہے آڈیٹر جنرل آفس نے 2006-07 میں ریکوری کی نشاندہی کی تھی اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ذریعے یہ رقوم وصول کرنے کے لئے کوششیں کی گئیں اور ان پانچ ملکوں کو یاد دہانی کے خطوط اور ڈیمانڈ نوٹسز بھی بھجوائے گئے آڈیٹر جنرل نے یہ معاملہ مناسب سطح پر اٹھانے کی سفارش کی ہے ظاہر ہے معامعلہ اتنا سادہ بھی نہیں جس کے لئے کوئی سخت زبان استعمال کی جائے بلکہ........

© Mashriq