دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی
پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی حسن خیل کے علاقے میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے54 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ دہشت گرداپنے غیر ملکی آقائوں کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لئے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ اب تک مارے جانے والے دہشت گردوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی دہشت گردانہ سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی۔دریں اثناء پولیس اور سیکورٹی فورسز نے امن کمیٹی کے تعاون سے ضلع لکی مروت کے درگہ جنگل میں دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کرکے دھماکہ خیز مواد قبضہ میں لے لیا پولیس کے مطابق دریائے کرم کے کنارے گھنے جنگل میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی سیکورٹی اہلکاروں نے آتشی مچن خیل، گھاٹی مچن خیل، سرکٹی مچن........
© Mashriq
