دروازے بند کیوں؟
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات میں یو اے ای حکام نے ویزوں کے بندش کی وجوہات کا تذکرہ کیا ہے۔ اماراتی حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی سوشل میڈیا پر عرب امارات حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور ان کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال مثبت نہیں ہے۔ حکام کا کہناتھا کہ یو اے آئی میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی تصدیق جعلی طریقہ سے کراتے ہیں، کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا۔ اماراتی حکام نے مزید بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکہ دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے اور یہ تمام ڈیٹا کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔محولہ چارج شیٹ سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن من حیث المجموع اسے مسترد اس لئے نہیں کیا جا سکتا کہ بہت سے مندرجات مبنی برحقیقت ہیں امر واقع یہ ہے کہ ٹریول ایجنسیوں اور سیز اپمپلائمنٹ پروموٹرز کے نام پر ویزہ ایجنٹوں کے ذریعے بھاری رقم کے عوض اندھا دھند فروخت جعلی دستاویزات بشمول سفری و طبی وغیرہ کی بھاری........
© Mashriq
visit website