خانگی بربادی کے اسباب
خانگی امور کے ماہرین اس پر اتفاق رکھتے ہیں کہ معاشرے میں طلاق اور خلع میں اضافے کے اہم اسباب میں انٹرنیٹ اور اس سے وابستہ سہولیات کا بڑا عمل دخل ہے اتفاق سے ان دنوں تو وی پی این کی بحثبھی زور و شور سے چل رہی ہے بہرحال عام مشاہدے کی بات یہ ہے کہ معاشرے میں خانگی مسائل اور ازدواجی دوریاں اب معمول بن چکی ہیں جس سے خاندانوں کے خاندان تباہی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں خانگی ناچاقیوں اور دوریوں کی ابتداء کسی بڑے اختلاف سے نہیں ہوتی بلکہ ابتدائی مسائل چھوٹے اور اس قدر ناقابل توجہ ہیں کہ اگر غور کیا جائے تو ان کو با آسانی نظر انداز کرکے اپنی خانگی زندگی کو دائو پر لگانے سے با آسانی بچایا جا سکتا تھا اگر اسے ابتداء ہی میں ختم کر دیا جاتا تو خاندان بکھرنے کی نوبت نہ آتی مگر افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ میاں بیوی اپنی اصلاح کریں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیتے ہیں طلاق اور خلع کے مقدمات کے حوالے سے ایک تحقیق سے محقق نے یہ اخذ کیا کہ اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل گیمز کا عادی ہونا ہے اس کی مثال دیتی ہوئی خاتون محقق نے لکھا ہے کہ بیوی ڈیجیٹل گیمز پب جی کی عادی ہو جائے تو وہ گھر اور بچوں پر توجہ دینا چھوڑ دیتی ہے جس سے سرد مہری جنم لیتی ہے شوہر اور بچے توجہ نہ ملنے پر دور ہونے لگتے ہیں اور شوہر کے لئے خاص طور پر یہ بات ناقابل برداشت ہو جاتی ہے کہ بیوی پب جی کھیلنے میں مصروف ہوں بچوں کا ہوم ورک نہ ہواور شوہر دفتر سے تھکا ہارا آجائے اور گھر بکھرا پڑا ہو یہ مثال یکطرفہ نہیں زوجین کے بارے میں ہے شوہر........
© Mashriq
visit website