تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر کارکنوں اور عوام کی عدم دلچسپی
تحریک انصاف کے احتجاج کی کال خیبر پختونخوا میں ہی جزوی طور پر محسوس ہوئی جبکہ دیگر صوبوں میں ہڑتال کی کال کی کامیابی میں خود کارکنوں نے بھی کسی قابل ذکر تحرک کا مظاہرہ نہیں کیا۔ خیبر پختونخوا میں بھی کارکنوں کی جانب سے اپنے طور پر ہڑتال کی کامیابی کی سعی کے مناظر تو نظر آئے مگر خود تحریک انصاف کے کارکنوں کے بقول سینئر قیادت کہیں نظر نہیں آئی، جبکہ صوبے میں دکانوں کی بندش کا فیصلہ خود تحریک انصاف کے اپنے کارکنوں نے تحفظات کے ساتھ قبول کیا، جن کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت اور اپنے صوبے میں کاروبار اور سڑکوں کی بندش کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ یہ الٹا منفی تاثرات کا باعث بن رہا ہے۔
دیکھا جائے تو کارکنوں کے اعتراض میں وزن ہے، شنید ہے کہ عہدیداروں کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا کی بندش کے فیصلے پر تحفظات کاا ظہار کیاگیا تھا، خیبر پختونخوا میں احتجاج خود اپنے خلاف آپ احتجاج کے زمرے میں آتا ہے، اس کے باوجود بھی خیبر پختونخوا میں جزوی ہڑتال اور جزوی کامیابی کے دعوے عوام اور تاجروں کی جانب سے مزاحمت اپنی جگہ خود تحریک انصاف کے کارکنوں اور اوسط درجے کے عہدیداروں کی جانب سے اسے تسلیم نہ کرنے کا عمل لمحہ فکریہ ہے، جن جوشیلے کارکنوں نے خیبر پختونخوامیں احتجاج سے اختلاف کیا ان کا........
