کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے: وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آمنے سامنے
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی، کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے کے مصداق اس ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیرامیر مقام اور رانا ثنا اللہ جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم موجود تھے، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اس ضمن میں انہوں نے ایک دو ملاقاتیں مزید ہونے کا عندیہ بھی دیا۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان این ایف سی اور خیبر پختونخوا کے وفا ق کے ذمے بقایا جات اہم اور مرکزی موضوع تھا، اس ضمن میں دونوں رہنمائوں کے درمیان نہ صرف بات چیت ہوئی ہے بلکہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزارت خزانہ کے حکام کو موقع پرہدایت بھی........
