menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

فکری و تحقیقی کاوش ’’ 999 ٹریلین ڈالرکی کتاب‘‘

8 0
26.07.2026

علامہ عبدالستار عاصم کی علم و آگہی کے نگینوں سے مرصع کتاب حال ہی میں مجھے موصول ہوئی ہے۔ یہ کتاب ان کے شب و روز محنت کا صلہ ہے، علم کے سمندر سے موتی رولنے اور عالمی علوم سے وابستہ شخصیات کا تعارف اور ان کے کارناموں سے متعارف کرانے کا ثمر ہے۔ ایک خوبصورت، دلکش اور علم کی کرنوں سے مزین، ایک ایسا گلدستہ ہے جو طالب علموں کو روشنی پہنچانے کا پیش خیمہ ہے۔

کتاب کا نام ہی انھوں نے ’’999 ٹریلن ڈالرکی کتاب‘‘ تجویزکر کے اہل بصیرت سے اپنی علمیت و قابلیت کا لوہا منوا لیا ہے اور ایسی ایسی نابغہ روزگار ہستیوں کے چراغ فکر سے 248 صفحات کو منورکردیا ہے۔

یہ کتاب علوم و معارف کا وہ مجموعہ ہے جوکسی قوم یا تہذیب و ثقافت تک ہرگز محدود نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے مندرجات انسانی تاریخ اور تحقیق کا مشترکہ اثاثہ یا پھر وہ دولت ہوتی ہے جس سے ہر شخص پورا پورا فایدہ اٹھانے کا حق دار ہوتا ہے۔ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت حاصل کرنے والوں کی تحقیق و جستجو کا منظر نامہ علامہ صاحب نے کتاب کی شکل میں اپنے قارئین کے لیے انسائیکلو پیڈیا کی طرح پیش کردیا ہے۔

محققین و دنیا بھرکے علوم پر دسترس رکھنے والوں نے اپنے اعلیٰ افکار اور اپنی ذہنی صلاحیتوں اورکچھ اہم کرنے کی لگن کو سائنس، علم و ادب، فلسفہ، منطق اور ادبی دنیا کے خزانوں کو مخلوق خدا کی آسانیوں اور ان سے استفادہ کرنے کے لیے انسانی ضرورت کی اہم چیزوں سے متعارف کرایا ہے، ان میں وہ علوم شامل ہیں جو کائنات کے قوانین اور مادی حقیقتوں کو سمجھنے کے لیے سائنس اور منطق کا سہارا لیتے ہیں۔

طبیعات،کیمیا، حیاتیات، ریاضی، سیاسیات، ادب، شاعری، بین الاقوامی تعلقات،........

© Express News