menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

حکومتی قرضوں کا ریکارڈ

13 1
27.12.2025

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ وزارت خزانہ کے لیے چند مہینے اورکاغذوں میں معمول کا عرصہ ہیں لیکن پاکستان کی قرضوں کی تاریخ میں جولائی 2025 تا نومبر 2025 وہ مہینے ہیں جہاں حکومت نے قرضوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ کیونکہ ان 5 ماہ میں وفاقی حکومت نے کل 858 ارب روپے کا قرضہ لیا۔ یہی رقم گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 741 ارب روپے تھی۔ اس طرح 117 ارب روپے زیادہ قرض لیا گیا۔ سب سے زیادہ رقم جولائی اور اگست میں لی گئی تھی کہا جاتا ہے کہ زیادہ قرضہ لینے کا مقصد بجٹ خسارے کو پورا کرنا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات اور مالیاتی ضروریات کو مینج کرنا ہے۔ قرض پر یہ انحصار مستقبل کے بجٹ پر ابھی سے مزید دباؤ کا سبب بنے گا اور یہ معاشی خود مختاری کو کم کرے گا اور سود کے بوجھ کو مزید بڑھا دے گا۔ اس طرح ملک پر معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ معیشت جس کے بارے میں حکومتی دعوے ہیں کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ اس آواز کو مدھم کر دے گی اور یہ آواز ان چیخوں میں گم ہو کر رہ جائے گی جو بڑھتے ہوئے قرضوں کے دباؤ کے باعث غریبوں کے گھروں سے بلند ہو رہی........

© Express News