menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

کیا سیاسی قیادتیں کچھ سیکھ سکیں گی؟

14 19
yesterday

جمہوری سیاست کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ یہ کام سیاسی جماعتیں اور ان کی قیادت سے جڑا ہوتا ہے۔ آج پاکستان میں سیاست اور جمہوریت کمزور حیثیت کے ساتھ موجود ہے اور حقیقی معنوں میں ہم جمہوریت سے دور کھڑے ہیں۔ایک بڑی وجہ غیر سیاسی قوتوں کا بڑھتا ہوا اثرو رسوخ ہے ۔

بہت سے اہل دانش اسی عنصر کو جمہوریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔یہ تجزیہ یقینی طور پر درست ہی سمجھا جاتا ہے اور سچ بھی ہے ۔مگر یہ جمہوری ناکامی کا آدھا سچ ہے اور پورے سچ میں ہماری سیاسی جماعتیں اور ان کی سیاسی قیادت بھی اس جرم میں برابر کی شریک ہیں۔کیونکہ جب بھی جمہوری عمل میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی یا جمہوری بساط لپیٹی گئی یا آئین اور قانون سے ہٹ کر ہم نے سیاسی نظام کو چلانے کی کوشش کی یا غیر سیاسی قوتوں کے غیر سیاسی ایجنڈے کی حمایت درکار ہو تو اس میں بہت سی بڑی اور چھوٹی جماعتیں بڑی طاقتوں کی سہولت کاری میں پیش پیش ہوتی ہیں ۔

سیاسی اور جمہوری عمل میں منطق یہ ہوتی ہے کہ سیاسی قوتیں ،جماعتیں ،قیادت اور سیاسی کارکن سمیت سول سوسائٹی اور اہل دانش مل کر یا خود کو منظم کرکے جمہوری عمل میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا دباو بڑھاتے ہیں،مزاحمت کرتے ہوئے سیاسی اور قانونی جنگ کرتے ہیںتاکہ معاشرے کو جمہوری ریاست میں تبدیل کرسکیں۔لوگوں کی جمہوری ریاست کی تشکیل میں سب سے زیادہ توقعات بھی سیاسی نظام یا سیاسی جماعتوں سمیت ان کی قیادت سے ہوتی ہے ۔

کیونکہ یہ ہی قوتیں تبدیلی کی حقیقی ایجنٹ بھی ہوتی ہیںاور شہری........

© Express News