چند اہم نظریات اور ان کا مفہوم
نظریہ کے لفظی معنی ’’ نظر سے دیکھنے‘‘ کے ہیں۔ اصطلاح میں اس کا مفہوم مستحکم سوچ انداز فکر اور تصور حیات کے معنی میں لیے جاتے ہیں۔ نظریات چاہے مذہبی ہوں یا سیاسی ان کا انسانی تہذیب کی تشکیل میں اہم کردار رہا ہے۔ نظریات کی تبدیلی نہ صرف انداز فکر کو بدل دیتی ہے بلکہ انسان کا طرز عمل بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس لیے نظریات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مطالعہ بالخصوص فلسفہ کے طلبا کے لیے بہت ضروری ہے۔
آئیے! اس کالم میں چند اہم نظریات کے مفہوم کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تصورات: اس نظریہ کی رو سے کائنات اور اس کی اشیا کی کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ حقیقت کا عکس ہیں۔ اس کی مثال یہ ہے کہ جب کوئی مکان بناتا ہے تو اس کے ذہن میں پہلے مکان کا تصور آتا ہے جب مکان بنتا ہے تو مکان درحقیقت تصورات کا عکس ہے۔ اس نظریہ میں روح اور خیال اور سطور کو اولین حیثیت حاصل ہے۔
مادیت: یہ نظریہ ’’ نظریہ تصور‘‘ کی نفی کرتا ہے، اس کے نزدیک کائنات میں سوائے مادے کے دنیا میں کسی چیزکا وجود نہیں، ہم تصورات کو بھی اس وقت سمجھتے سکتے ہیں جب ہم مادے کی حیثیت کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ اس نظریہ میں مادیت کو اولین حیثیت حاصل ہے۔
ثانویت: اس نظریہ کی رو سے کائنات میں مادہ اور روح دونوں کارفرما ہیں، دونوں کے باہم ملاپ سے نظام کائنات میں ایک خاص ترتیب عطا ہوئی ہے یہ نظریہ Dualism کہلاتا ہے۔
فطرت پرستی: یہ نظریہ رکھنا کہ اشیا پیدا ہوتی ہیں، ارتقا سے گزرتی ہیں اور فنا ہو جاتی ہیں یہ علت اور معلول cause........
© Express News
visit website