menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ہمارا چینل’یوٹیوبَردِکھوّا’

8 0
previous day

ہم بھی بہت عجیب ہیں، اتنے عجیب ہیں کہ بس۔۔۔بھائی جون نے تو ”میں بھی بہت عجیب ہوں“ کہہ کر اس انفرادیت کی وجہ بتائی تھی کہ ”خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں“ لیکن ہمارا معاملہ مختلف ہے، ایک تو ہم اپنی تمام تر حرکتوں میں برکت، کرتوتوں میں شدت اور کوششوں میں محنت نہ ہونے کے باعث خود کو تباہ نہیں کرسکے، دوسرے ہمیں بے حد ملال ہے اس بات کا کہ ہم اس عہد میں وہ عجوبہ ہیں جس کا یوٹیوب چینل نہیں! آپ ہی بتائیے یہ کوئی محرومی سی محرومی ہے! لیکن اس میں قسمت کا کوئی دوش ہے نہ کسی اور کا قصور، اس محرومی کے ذمے دار ہم خود ہیں۔

دوستوں، بہی خواہوں نے بہت سمجھایا کہ بھیا! جیسا تیسا لکھ لیتے ہو اور ایسی ویسی شاعری کرلیتے ہو، تو کیوں نہ اپنا یوٹیوب چینل بناؤ اور ڈالر کماؤ۔ لوگوں کے کہے میں تو ہم فوراً آجاتے ہیں، سو یہ تجویز مان کر چینل بنا ڈالا۔ جب چینل بنائے ہوئے کئی ماہ بیت گئے اور ڈالر تو کجا دوکوڑی کی عزت بھی میسر نہیں آئی تو مشورہ دینے والوں سے شکوہ کیا۔ جواب شکوہ آیا،“ارے گاؤدی! پیسے یوں ہی تھوڑی آجاتے ہیں، کوشش کرنا پڑتی ہے۔

فیس بُک اور واٹس ایپ پر موجود اپنے دوستوں، عزیز و اقارب اور جاننے والوں کے ’خانہ پیغام‘ میں اپنے چینل کے لنک اور اس درخواست سمیت جاگھسو کہ ’پلیز، لائیک کریں، سبسکرائب کریں اور گھنٹی کا آئیکون دبا دیں۔‘

ہمیں بڑی تفصیل کے ساتھ یوٹیوب چینل اور اس کے ذریعے کمانے کا سارا گورکھ دھندا سمجھایا گیا۔ ہم سمجھ گئے۔ پھر ہم نے کیا یہ کہ حسبِ ہدایت پیغام کے خانوں میں گھسے اور عرض کیا،’حضور! جناب! سرکا! بھیے! پیارے! آپ ہمارے دیے گئے لنک پر جاکر لائیک، سبسکرائب اور گھنٹی کے نشانات پر اپنی مہر ثبت کرتے جائیں گے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے تو ہمیں پیسے ملنے لگیں گے۔ چلیے دفع کیجیے، ہم ہاتھ اتنا گھماکر کان کیوں پکڑیں اور آپ اس جھنجھٹ میں کیوں پڑیں، یوں کریں کہ سیدھے سیدھے ہمیں سو، پچاس روپے عطا کردیں اور یہ سلسلہ یومیہ یا کم........

© Dawn News TV