menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dard e Dil Ka Ilaj

32 0
11.10.2026

پچھلے چند روز تکلیف میں بسر ہوئے ہیں اور اس بابت کسی کو معلوم نہیں ہو پایا کیونکہ میں بتانا نہیں چاہتا تھا۔ پچیس ستمبر کی شام کو حمید لطیف اسپتال میں میری ایک اہم سرجری ہوئی ہے۔ سرجری سے بچنے کی حد ممکن کوشش کرتا رہا ہوں مگر اب وہ اسٹیج آ چکی تھی کہ اگر سرجری نہ کرواتا تو بدن میں مرض پھیل جاتا جو جان لیوا ہو سکتا تھا۔ میں نے اپنے عزیز و اقارب، دوستوں، کولیگز وغیرہ سب سے چھپایا صرف بیگم اور باس کو معلوم تھا۔ باس سے چھٹیاں منظور کرانا تھیں اور بیگم سے آپ نہیں چھپا سکتے۔ اس کا خمیازہ بیگم نے بھگتا۔

سرجری کے بعد میں دس بارہ گھنٹے انیستھیزیا کے زیر اثر رہا۔ مجھے ہوش تو تھی مگر بدن سُن تھا۔ جیسے جیسے انیستھیزیا کا اثر ختم ہوتا گیا توں توں درد کا احساس ہونے لگا۔ میرے پاس کوئی اٹینڈینٹ نہیں تھا بس ایک پرائیویٹ کمرہ تھا جس میں ایک سٹاف مجھے الاٹ کر دیا گیا تھا کیونکہ یہ وی آئی پی روم تھا۔ بیگم کو میں نے ہسپتال نہیں آنے دیا وہ گھر بچوں کے پاس رہیں گوکہ اسے اس بات پر منانا بھی مشکل تھا۔ انعام رانا کو کچھ شک سا پڑا کیونکہ اس کی لگ بھگ روز کال آتی ہے۔ میں نہ اُٹھاؤں تو اسے شک پڑنے لگتا ہے کہ سب ٹھیک تو ہے اور اُٹھانے والی حالت میں نہیں تھا۔ الغرض جب ہوش آئی تو میری آواز ایسی تھی جس کے سبب اسے مزید شک گزرا تو پھر مجھے بہانا بنانا پڑا۔ میں نے کہہ دیا کہ پریشان نہ ہو بس انجیوگرافی ہے سب سیٹ ہے۔ اب اس کو........

© Daily Urdu