menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Androoni Khalfishar Ko Kam Kijiye

26 0
18.07.2026

اندرونی خلفشار کو کم کیجیے

نہیں صاحب، نہیں! ہم گئے گزرے لوگ نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارا ملک کسی طرح کمزور ہے؟ مسئلہ صرف ایک ہے، اگر یہ حل نہ کر پائے تو دائروں کا سفر جاری رہے گا۔ اندرونی اور بیرونی مسائل ہمارے قد سے اوپر نکل جائیں گے۔

معاملات کی نزاکت کو بھانپ لینے کے بعد، اگر ہمارا نظام Self Correctionکی طرف چل پڑتا ہے تو تھوڑے ہی عرصے میں ہم دنیا کے طاقتور ترین اور جدید ملکوں میں شمار ہوں گے۔ حقیقت میں اگر اکابرین ٹھنڈے دماغ سے غور و فکر کریں، اپنی ذات کے تعصب کو کھرچ کر باہر نکالیں، عوام کے فائدے والے مشکل فیصلے کریں تو محض پانچ سے دس برس میں ملک کی قسمت پلٹ جائے گی۔ اگر یہ نہ ہو سکا تو یاد رکھیے دکھوں، غموں، بے روز گاری کے بھنور سے ایسا طوفان برپا ہوگا جو سب کو لپیٹ میں لے کر تباہ کر دے گا؟ اللہ نہ کرے کہ ہمارے وطن کو یہ بدنصیبی دیکھنی پڑے۔ آج بھی پر امید ہوں کہ خدا، اپنے بندوں کا دل اچھائی کی طرف مائل کر سکتا ہے۔ حکمران طبقے ادنیٰ فیصلوں کے حصار سے نکل کر ملک کی خیر خواہی کے سفر پر قدم رکھ سکتے ہیں۔

غور فرمائیے کہ ایک مکمل مغربی رکھ رکھاؤ والے انسان سے، خدا نے مسلمانوں کے لیے ایک نیا ملک بنوا دیا۔ وہ شخص جو مقامی زبان نہیں بول سکتا تھا، اپنے حد درجہ بلند قانونی ذہن کے ذریعے، کسی بھی خون خرابے کے بغیر، ایک نیا ملک تشکیل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ فسادات اور قتل و غارت تو تقسیم کے مرحلے میں ہوئے تھے۔ دراصل یہ انگریز حکمرانوں کی کمزور انتظامیہ کی وجہ سے برپا ہوئے تھے۔ جس سے لاکھوں انسان، زندگی کی بازی ہار گئے۔ کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ متحدہ پنجاب کی انگریز انتظامیہ، ملک چھوڑنے کا بدلہ، بالواسطہ طور پر لے رہی تھی۔

کسی جگہ بھی فساد کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے........

© Daily Urdu