menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Waldain Aur Rishton Mein Tafreeq

23 0
06.06.2026

والدین اور رشتوں میں تفریق

رشتوں میں تفریق کا آغاز بہن بھائیوں سے نہیں، والدین سے شروع ہوتا ہے۔ جب والدین ایک بچے کو زیادہ نواز دیں اور دوسرے کو مکمل طور پر محروم کر دیں۔ جب ایک بچے کی برائیاں دوسرے کے سامنے کی جائیں، تو دلوں میں فاصلے پیدا ہو جاتے ہیں جو وقت کے ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ پھر کچھ بچے یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ ہمیشہ درست ہیں اور خرابی صرف دوسرے میں ہے۔

ایک دوست نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ سنایا۔ ان کے شوہر کو ان کے والد نے اس کاروبار سے بے دخل کر دیا جسے ان کے شوہر نے اپنی محنت، وقت اور صلاحیت سے کھڑا کیا تھا۔ وہ کوئی وراثتی کاروبار نہیں تھا۔ انہوں نے والد کی فرمانبرداری میں اور اپنے مزاج کی سادگی اور محبت میں خاموشی سے سب کچھ چھوڑ دیا۔ ان کا خیال تھا کہ والد کے پاس ہی تو سب کچھ ہے، ضرورت پڑے گی تو وہ ساتھ دے دیں گے اور والد کی رضا اور فرمانبرداری میں انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا۔ لیکن دوسری طرف پلان بی تھا۔ نہ صرف انہیں کاروبار سے الگ کیا گیا بلکہ بعد میں مالی مدد دینے سے بھی انکار کر دیا گیا۔ حالات یہاں تک آ گئے کہ ایک دن موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈالوانے کے لیے بھی پیسے موجود نہ تھے۔ نوکری فوری نہیں مل رہی تھی اور گھر کی ذمہ داریاں الگ تھیں۔ انہوں نے چھوٹے بھائی سے جس کے پاس اب........

© Daily Urdu