menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ali Larijani Ki Shahadat Se Jang Ki Tawalat Ka Andiya

38 0
19.03.2026

علی لاریجانی کی شہادت سے جنگ کی طوالت کا عندیہ

علی لاریجانی کی اسرائیل کے فضائی حملوں کے ذریعے شہادت واضح انداز میں یہ پیغام دیتی ہے کہ نیتن یاہو اور اس کے امریکی اتحادی ایران پر مسلط کردہ جنگ کو جلد ختم کرنا نہیں چاہ رہے۔ ان کا حتمی ہدف طویل جنگ کے ذریعے ایران کو کامل انتشار وابتری کے سپرد کرنا ہے جو ریاستی رٹ اور یگانگت کی بحالی ناممکن بنادے۔ نہایت سوچ بچار کے بعد چنے جنگی اہداف کے حصول کے بعد ایران کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کو مجبور کرنے کی خواہش ہوتی تو علی لاریجانی کو ٹارگٹ کلنگ سے محفوظ رکھا جاتا۔

سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی سازشی کہانیوں پر عقل کا غلام ہوا ذہن توجہ کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ گزرے جمعہ مگر ایران بھر میں نئے رہبر اعلیٰ اور روحانی رہ نما مجتبیٰ خمینائی کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ تہران کی مرکزی شاہراہ پر رواں ایک جلوس میں علی لاریجانی بھی نمایاں طورپر موجود تھے۔ ان کی ویڈیو دیکھتے ہی میرے دل سے بے ساختہ "اللہ خیرکرے" کی دُعا نکلی۔

چند گھنٹے گزرنے کے بعد فون اٹھاکر ایکس اکائونٹ کا پھیرالگایا تو ایک اسرائیلی اکائونٹ پر علی لاریجانی کی تہران میں نکالے جلوس میں شرکت کی تصویر لگی تھی۔ اسے لگانے والے نے دعویٰ کیا کہ علی لاریجانی کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں نے "نشان زد" کرلیا ہے۔ یہ ہفتہ ان کے لئے حیران کن خبرلاسکتا ہے۔ علی لاریجانی کی شہادت کے بعد مذکورہ اکائونٹ سے وہی تصویر دوبارہ پوسٹ کرنے کے بعد علی لاریجانی سے چند ہی قدم پیچھے چلنے والی ایک شخصیت کے چہرے پر گول دائرہ........

© Daily Urdu