Awam Ko Jeene Ka Haq Diya Jaye
عوام کو جینےکاحق دیاجائے
حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔ رات گئے پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے سے پٹرول فی لیٹر 458.40 اور ڈیزل 520.35 کا ہوگیا پٹرول میں فی لیٹر 137.23 اور ڈیزل میں 184.49 روپےکا اضافہ ہوا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہی ہے، اس پر مزید پٹرولیم کی صورت میں مہنگائی کا بوجھ لاد کر اس کی رہی سہی قوت بھی ختم کی جا رہی ہے۔
امریکہ ایران جنگ میں جہاں پٹرولیم کے حوالے سے یقیناً دنیا کے مختلف ممالک متاثر ہیں اور اس حوالے سے متعدد ممالک میں بھی پٹرول کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں روس سے بھی دو عدد جہاز پورٹ قاسم کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ عرب سے بھی ایک بحری جہاز پاکستان لایا گیا تھا اور اس کے باوجود اب تک کی صورت حال کے تناظر میں پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جسے آبنائےہرمز سے گزرنے میں کوئی دقت یا مشکلات پیش نہیں آرہی ہیں۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے باقاعدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے پاکستان کے پرچم لگے ہوئے 10 عدد کنٹینرز پیٹرول کے ہمیں دیے گئے، جبکہ ایک دن قبل 20 عدد........
