Pakistan He Qasoorwar Kyun?
پاکستان ہی قصوروار کیوں؟
دنیا کے بیشتر ممالک میں اگر کوئی بحران یا تنازعہ پیدا ہو جائے تو وہاں کی عوام اپنے ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے ضرور اکٹھی ہو جاتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان ایک ایسا منفرد ملک بن چکا ہے جہاں بعض حلقوں کے نزدیک دنیا میں کچھ بھی ہو جائے، قصور صرف پاکستان کا ہی نکالا جاتا ہے۔
یہ رویہ کوئی نیا نہیں بلکہ برسوں سے ہمارے معاشرے میں جڑ پکڑتا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی تنازعات ہوں، علاقائی کشیدگی ہو یا ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات، پاکستانی سوشل میڈیا، سیاسی محفلوں اور دانشورانہ حلقوں میں ایک طبقہ ایسا ضرور موجود ہوتا ہے جو ہر واقعے کی ذمہ داری اپنے ہی ملک کے سر ڈالنے میں دیر نہیں لگاتا۔
حال ہی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی ماحول کو ہی دیکھ لیجئے۔ کچھ کا خیال ہے کہ پاکستان اس جنگ میں کود پڑے اور امریکہ سے لڑائی لڑے، کچھ کا خیال ہے کہ پاکستان ایران پر حملہ آور ہوجائے تاکہ خلیجی ممالک ایرانی حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔ حالانکہ سوال یہ ضرور بنتا ہے کہ خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کا کیا کام؟ اور سوال یہ بھی بنتا ہے کیا ایران نے امریکہ بارے اپنی ریاستی پالیسی پاکستان سے پوچھ کر مرتب کی........
