menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ko Tanha Karne Ki Koshishen Ulti Par Gayi

25 0
31.05.2026

پاکستان کو تنہا کرنے کی مودی کی کوششیں الٹی پڑگئیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرکے رہیں گے۔ یہ بیان اُس وقت دیا گیا جب کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ آج ایک دہائی بعد منظرنامہ یکسر مختلف نظر آتا ہے۔ پاکستان بدستور چین کا قریبی اتحادی ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، ایران اس پر اعتماد کرتا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ اس کی قربت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی حالیہ جنگ کے بعد کی سفارت کاری میں بھارت کہیں نظر نہیں آتا۔

عالمی اخبارات اور جریدے مسلسل پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی پر رپورٹس شائع کررہے ہیں۔ ایسی ایک رپورٹ جمعہ کو الجزیرہ نے دی۔ اس کے مطابق مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ فوجی تصادم کے بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ جنگ بندی امریکی ثالثی سے ممکن ہوئی۔ پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس کردار پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا لیکن نئی دہلی نے اس دعوے کو قبول کرنے سے گریز کیا۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ نے بار بار اپنا مؤقف دوہرایا اور بھارتی لڑاکا طیاروں کے گرنے کی بات کی۔ الجزیرہ کے........

© Daily Urdu