menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Netanyahu Ne Arab Amarat Ka Daura Kya Ya Nahi?

23 0
14.05.2026

نیتن یاہو نے عرب امارات کا دورہ کیا یا نہیں؟

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران بنیامن نیتن یاہونے خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے "تاریخی" ملاقات کی۔ امارات نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات باضابطہ تعلقات ہیں اور خفیہ دورے کی بات بے بنیاد ہے۔ ان متضاد بیانات نے مشرقِ وسطیٰ کی نئی سیاست، ایران کے خلاف ابھرتے اتحاد اور ابراہام معاہدوں کے مستقبل پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق نیتن یاہونے جنگ کے دوران خفیہ طور پر امارات کا دورہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں تاریخی پیشرفت قرار دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ نیتن یاہو خلیجی ریاست........

© Daily Urdu