Ameerica Mein Gas Stations Aur Qeemton Ka Taayun
امریکہ میں گیس سٹیشنز اور قیمتوں کا تعین
پاکستان کے برعکس امریکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت مقرر نہیں کرتی، نہ ہی تیل کمپنیاں طے کرتی ہیں۔ یہ فیصلہ ہر پیٹرول پمپ کا مالک خود کرتا ہے۔ پیٹرول پمپ کو یہاں گیس اسٹیشن کہتے ہیں۔ امریکا میں بیشتر گیس اسٹیشن تیل کمپنیوں کے نہیں بلکہ آزاد یا فرنچائز مالکان کے ہوتے ہیں۔
حکومت صرف ٹیکس اور کچھ قواعد طے کرتی ہے۔ تیل کمپنیاں عالمی مارکیٹ، ریفائنری کی قیمت، ٹرانسپورٹیشن اور اپنے اخراجات کو پیش نظر رکھ کر تھوک نرخ طے کرتی ہیں۔ پھر ہر اسٹیشن کا مالک اپنے گاہکوں اور منافع کو ذہن میں رکھ کر خوردہ قیمت لگاتا ہے۔ اس لیے ایک ہی شہر میں بلکہ ایک ہی سڑک پر آمنے سامنے ایک ہی کمپنی کے دو گیس اسٹیشنز پر مختلف قیمتیں ہوسکتی ہیں۔
ایک علاقے کے مختلف گیس اسٹیشنز کے نرخوں میں فرق تو ہوتا ہے لیکن بہت زیادہ نہیں کیونکہ مسابقت کا رجحان رہتا ہے۔ ایک گیلن پر گیس اسٹیشن کا منافع عموماً پانچ سے پندرہ سینٹ ہوتا ہے اس........
