menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Haqeeqaten (5)

23 0
27.06.2026

1۔ شکریہ اور معذرت کے الفاظ جتنے اہم ہیں، ہم انھیں اتنے ہی غیر اہم سمجھتے ہیں۔ ان لفظوں کا استعمال گھر سے شروع کرنا چاہیے۔ ماں باپ بیٹوں اور بیٹیوں کا شکریہ ادا کریں اگر ان کی طرف سے انھیں کوئی خیر پہنچے اور اگر والدین بھولے سے کوئی ایسا اقدام کر بیٹھیں یا کوئی نامناسب لفظ بول بیٹھیں، جن سے بچوں کو ذہنی یا جسمانی چوٹ پہنچے، تو فوراً معذرت خواہ ہوں۔

2۔ ملازمت کی جگہ پہ کسی ملازم کی تعریف مت کریں کہ آپ بہت باصلاحیت ہیں۔ کیونکہ جوں ہی یہ خبر باس تک پہنچے گی، یہ اس کے دل میں آپ کے لیے منفی سوچ پیدا کرے گی کہ یہ میرے ملازمین میں بغاوت کے جراثیم پیدا کر رہا ہے۔

3۔ کائنات کا سسٹم اس ڈھب پہ بنا ہے کہ انسان کی ساری خواہشات کا پورا ہونا ناممکنات میں سے ہے۔ سو، اس حقیقت کی قبولیت صدمہ کم کرتی ہے۔

4۔ ڈپریشن یا ذہنی دباؤ کے متعلق یہ فکری مغالطہ دور کر لیں کہ یہ ہمیشہ کے لیے ہوتا ہے۔ ہر ڈپریشن نے ایک خاص مدت........

© Daily Urdu