menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pani Ki Jang: Pakistan Ka Agla Bara Bohran

29 0
06.09.2026

پانی کی جنگ: پاکستان کا اگلا بڑا بحران

کہتے ہیں زندگی پانی سے کشید کی گئی ہے، لیکن اگر اسی زندگی کے دھارے کو غور سے دیکھا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم آہستہ آہستہ ایک ایسے صحرا کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں پیاس صرف حلق نہیں، بلکہ ہمارا مستقبل بھی جھلسا دے گی۔ پاکستان میں ہم نے سیاست کی جنگیں دیکھیں، اقتدار کے معرکے بھگتے اور معاشی بحرانوں کے طوفان بھی سہے، لیکن ایک خاموش اور خوفناک جنگ جو ہمارے گھروں کے دروازوں پر دستک دے رہی ہے، وہ ہے "پانی کی جنگ"۔ یہ کوئی ایسا بحران نہیں جو مستقبل کی کسی دور دراز صدی میں سر اٹھائے گا، بلکہ یہ وہ تلخ حقیقت ہے جو آج ہماری دہلیز پر آ کھڑی ہوئی ہے۔

جدید دنیا میں اب یہ بات کوئی راز نہیں رہی کہ اگلی عالمی جنگیں پٹرولیم یا نظریات پر نہیں، بلکہ پانی کے ایک ایک قطرے پر لڑی جائیں گی۔ پاکستان، جو کبھی پانچ دریاؤں کی دھرتی کہلاتا تھا، آج پانی کی شدید قلت کا شکار ممالک کی فہرست میں تیزی سے اوپر جا رہا ہے۔ اگر ہم اپنے ماضی اور حال کا موازنہ کریں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کبھی ہمارے پاس پانی کی وافر مقدار موجود تھی، لیکن آج ہماری لاپرواہی، ناقص منصوبہ بندی اور ہمسایہ ممالک کی آبی جارحیت نے ہمیں ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں پانی کا ہر قطرہ ایک قیمتی اثاثہ بن چکا ہے۔

ہمارے........

© Daily Urdu (Blogs)