Mehangai: Taraqi Ke Daawon Aur Awami Haqiqat Ke Darmiyan Fasla
مہنگائی: ترقی کے دعووں اور عوامی حقیقت کے درمیان فاصلہ
پاکستان میں 2026 کا سال معاشی استحکام کے دعووں کے ساتھ شروع ہوا، لیکن عام شہری کی زندگی آج بھی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی نظر آتی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار اور اقتصادی رپورٹس اگرچہ معیشت میں بہتری کے اشارے دیتی ہیں، مگر بازاروں، گلی محلوں اور متوسط طبقے کے گھروں کی حقیقت کچھ اور کہانی سناتی ہے۔ آٹا، چینی، گھی، سبزیاں، دودھ، بجلی، گیس اور پیٹرول جیسی بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث عام آدمی کی قوتِ خرید کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح دوبارہ دو ہندسوں میں داخل ہو چکی ہے اور اپریل 2026 میں تقریباً 10.9 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ مئی میں مزید اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
مہنگائی صرف قیمتوں میں اضافے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ایسا معاشی طوفان ہے جو معاشرے کے ہر طبقے کو........
