menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Jazbe Jawan, Irade Pukhta Hon To Chatanen Bhi Rasta Deti Hain

34 0
10.08.2026

جزبے جواں ارادے پختہ ہوں تو چٹانیں بھی راستہ دیتی ہیں

ہماری سیاست میں منصوبے عموماً فائلوں میں پیدا ہوتے ہیں تقریروں میں جوان ہوتے ہیں اور افتتاحی تختی پر پہنچ کر ریٹائر ہو جاتے ہیں پھر نئی تختی، نیا منصوبہ اور نئی تقریر۔ عوام وہیں کھڑے رہتے ہیں جہاں پہلے کھڑے تھے پھیالونگ کی کہانی کچھ مختلف ہے آج دیوسائی، سکردو میں پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوا یہ منصوبہ کسی ایک شخص ایک ادارے یا ایک حکومت کی کہانی نہیں اس کی اصل روح عوامی تعاون اجتماعی جدوجہد اور خدمت کے جذبے میں ہے اور یہی بات اسے اہم بناتی ہے پہاڑوں میں پانی کا راستہ نکالنا آسان کام نہیں یہاں صرف مشینیں نہیں چلتیں ارادے بھی چلانے پڑتے ہیں چٹانیں صرف ہتھوڑوں سے نہیں ٹوٹتیں انہیں توڑنے کے لیے مسلسل محنت اور اجتماعی یقین چاہیے اور پہاڑ جیسا حوصلہ۔

پھیالونگ نے کم از کم ایک بات تو ثابت کر دی کہ اگر لوگ کسی مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ لیں تو ہر کام حکومت کے رحم و کرم پر نہیں رہتا یہاں ذرا ہمارے حکومتی مزاج پر بھی نظر ڈال لیجیے ہماری حکومتیں منصوبے بنانے میں ماہر ہیں اعلان ایسا ہوتا........

© Daily Urdu (Blogs)