Ramzan: Rehmaton Ka Mahina Ya Mehangai Ki Azmaish?
رمضان: رحمتوں کا مہینہ یا مہنگائی کی آزمائش؟
رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ اسی مقدس مہینے کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: "روزہ میرے لیے ہے اور اس کا اجر میں خود دوں گا"۔ یہ ایسا عظیم وعدہ ہے جو ہر مومن کے دل کو سکون اور امید سے بھر دیتا ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے میں یہی مہینہ بہت سے لوگوں کے لیے روحانی سکون کے بجائے معاشی پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں عبادت گاہیں آباد ہوتی ہیں، وہیں بازاروں میں قیمتوں کو پر لگ جاتے ہیں۔ ایک غریب آدمی جو پورا سال دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کرتا ہے، اس کے لیے سب سے بڑی فکر سحر و افطار کا انتظام بن جاتی ہے۔ وہ مہینہ جو صبر، ایثار اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، اسی........
