Iran, America Muzakrat: Deadlock Aur Jang Ke Saaye
ایران، امریکہ مذاکرات: ڈیڈلاک اور جنگ کے سائے
ایران امریکہ جنگ کے حوالے سے اس وقت جو تلاطم برپا ہے، اس کا مرکز اسلام آباد بن چکا ہے۔ ایران اور امریکہ کے مابین جاری مذاکرات کا دوسرا سیشن، جس سے پوری دنیا نے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اب ایک ایسے خطرناک ڈیڈلاک کا شکار ہوگیا ہے جہاں سے امن کی راہیں مسدود ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تعطل دو ممالک کی ضد نہیں بلکہ عالمی نظام کے بحران کی عکاسی کرتا ہے جہاں طاقت کا نشہ سفارتی آداب پر غالب آ چاتاہےامریکہ کی دوغلی پالیسی ایک ہاتھ میں ہاتھ، دوسرے میں خنجر۔
اس تعطل کی سب سے بڑی وجہ ہے جو امریکی صدر کے بیانات میں صاف چھلک رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مذاکرات ہمیشہ نیک نیتی کے ارادے سے "خیر سگالی" کے ماحول میں جوش و جذبے سے ہوتے ہیں، لیکن واشنگٹن نے ایک عجیب و غریب روش اختیار کر رکھی ہے۔ ایک طرف امریکی نمائندے اسلام آباد کے پرتعیش کمروں میں ایرانی وفد کے ساتھ چائے کے گھونٹ بھرتے ہوئے "امن" کی زبان بولتے ہیں، تو دوسری طرف وائٹ ہاؤس سے صدر کے تندوتیز بیانات بارود کی بو پھیلا دیتے ہیں۔
امریکی صدر کا یہ کہنا کہ "ہمارے بمبار طیارے تیار ہیں" اور........
