Gilgit Baltistan Election: Marka Kon Sar Karega
گلگت بلتستان الیکشن: معرکہ کون سر کرے گا
گلگت بلتستان کے پُرفضا پہاڑ، برف پوش چوٹیاں اور خوبصورت وادیاں ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن چکی ہیں۔ سات جون کو ہونے والے انتخابات نے پورے خطے میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ گلی محلوں، بازاروں، چوراہوں، ہوٹلوں اور عوامی بیٹھکوں میں آج کل صرف ایک ہی موضوعِ ہے کہ سات جون کوہونے والے انتخابات میں کامیابی کس جماعت کے حصے میں آئے گی اور گلگت بلتستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کس کے حق میں کریں گے۔
انتخابی میدان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام بھرپور انداز میں موجود ہیں۔ ہر جماعت اپنی کامیابی کے دعوے کر رہی ہے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے جلسوں، جلوسوں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ اگرچہ انتخابی نتائج کے بارے میں ابھی کوئی حتمی رائے قائم کرنا ممکن نہیں، لیکن ایک بات واضح ہے کہ اس بار گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ انتخابات کی نسبت زیادہ دلچسپی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کیپٹن صفدر انتخابی مہم کی قیادت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے........
